کوئٹہ : ایشین گیمز میں پہلی بار کراٹے میں میڈل جیتنے والی پاکستانی کھلاڑی نرگس کوئٹہ پہنچ گئی ہیں. قومی کھلاڑی کے اہلخانہ اور ساتھیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایشین گیمز میں ملک کا نام روشن کرنے والی قوم کی بیٹی نرگس کوئٹہ پہنچ گئیں. نرگس کے اہلخانہ اور ساتھیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ کھلاڑی نے جکارتہ میں 68 کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
نرگس نے اپنا میڈل پاکستان کے نام کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ شاندار کامیابی میں کوچز کا بڑا ہاتھ ہے۔ قومی کھلاڑی کا کہنا تھا ان کی خواہش گولڈ میڈل جیتنے کی تھی، ورلڈ چیمپئن شپ میں مزید محنت کر کے طلائی تمغہ لائیں گی۔