بوائے سکائوٹس اورگرلز گائیڈ کاالحاق ریسکیو1122کیساتھ کیاجارہاہے:چودھری سرور

Aug 30, 2019

لاہور (نامہ نگار) گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) کی طرف سے مرتب کردہ کتاب کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ کی تقریب رونمائی منعقدہوئی ۔جس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور مہمان خصوصی تھے جبکہ بیگم گورنرپنجاب پروین سرور،ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر،پرونشل کمشنر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن پنجابمسز سلمیٰ،پرونشل سیکرٹری بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن پنجاب طارق قریشی کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات اور گرلزگائیڈوبوائے سکائوٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس کتاب کی لانچنگ کے ساتھ ساتھ آج پنجاب بوائے سکائوٹس اور گرلز گائیڈ ایسوسی ایشنز کا الحاق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے ساتھ کیا جا رہا ہے تاکہ پنجاب بھر میں بوائے سکائوٹس اور گرلز گائیڈ کے رضا کاروں کو جدید خطوط پر زندگی بچانے والی مہارتیں سکھاتے ہوئے پاکستان میں محفوظ معاشرے کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

مزیدخبریں