رائے ونڈ (نامہ نگار)لیگی رہنماء ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے کہا کہ پاکستان بھارت پر فضائی حدود کی پابندی لگا کر مضبوط پیغام دے،فضائی حدود پر پابندی عالمی قوانین کے خلاف نہیں ہے،اب کچھ بھی ہو پاکستان کو پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے،بھارت کو کشمیریوں کو حق رائے دہی دینا ہی ہوگا، پاکستان کو جنگ میں ہرگز پہل نہیں کرنی چاہیے، بھارت تو ایٹمی جنگ میں پہل کا بیان دے کر دنیا کے سامنے پہلے ہی بے نقاب ہو چکا ،کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنے والے دشمن کے خلاف ہر قدم اٹھانا چاہیے ، بھارت اب پھر مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات کی بات کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے،ستر سال میں کتنی باراس نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیے۔
پاکستان بھارت کیلئے فضائی حدودبند کرکے واضح پیغام دے:مرزاجاوید
Aug 30, 2019