لاہور (کلچرل رپورٹر )انسانی حقوق کے علمبردار صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ جی پی او چوک میں وکلاء اور سول سوسائٹی سے کشمیریوں کی حمایت میں اور بھارتی سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب میں اعلان کیاکہ پاکستان بھر کے دو لاکھ وکلاء پاک فوج کے ہمراہ محاذِ جنگ پر کشمیر کی آزادی کے لیے کٹ مرنے کے لیے تیار ہیں۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اْمت مسلمہ سو رہی ہے اْسے جاگنے کی زحمت نہ دیں انشا ء اللہ کے کرم سے کشمیر آزاد ہوگا۔کشمیریوں کو کسی صورت بھی دبایا نہیں جاسکتا۔ انھوں نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے دائر کیس کی ڈیڑھ ماہ کی تاریخ مقرر کیے جانے پر بھی شدید تنقید کی۔ کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے اور بھارت سپریم کورٹ بھی بی جے پی کی ہمنوا بن کر کرفیو ختم کرنے کا حکم دینے کی بجائے لمبی تاریخ دے چکی ہے۔ مودی کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے اِس ایک شخص کہ وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا زبردست خطرہ ہے۔کشمیر کی آزادی کی راہ میں مودی اِس وقت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ خطے کے دو ارب سے زائد انسانوں کی زندگی شدید خطرے میںہے۔ بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست جموں کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے۔
’’دو لاکھ وکلاء فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے کنٹرول لائن پر جائینگے‘‘ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ
Aug 30, 2019