پیراڈائز ہومز ابوالحسن اصفہانی روڈ بارشوں کے باعث مکمل تباہ

Aug 30, 2019

کراچی (سٹی نیوز)پیراڈائز ہوم ابوالحسن اصفہانی روڈ مکان نمبر R-1 سے لیکر R-14 تک حالیہ بارشوں کے باعث سڑک مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیراڈائز ہومز میں بارشوں کے باعث سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث یہاں کے مکینوں کے لئے آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محرم الحرام کی آمد ہے مذکورہ سڑک کے گردونواح میں مرد اور خواتین کی مجلس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔سڑک کی مرمت کے حوالے سے متعلقہ حکام کو کئی مرتبہ توجہ دلائی اور اس ضمن میں درخواست ار سال کی گئیں تاہم سڑک کی مرمت کے لیے اب تک کسی قسم کا عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔جس کے باعث علاقہ مکین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

مزیدخبریں