اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ایک ایک کنال پلاٹ کے مالکان کو ٹیکس گوشوارے دینا ہوں گے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز ڈی ایچ ایز کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے تحریری طور پر بتا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے نے ایف بی آر کے احکامات پر پلاٹ ممبران کو دو ماہ میں فائلرز بننے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ ایز ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2500 مربع فٹ اور اس سے زائد کمرشل پلازہ مالکان کو گوشوارے دینا ہوں گے۔
ایک کنال پلاٹ پر ٹیکس گوشوارے دینا ہوں گے ترجمان ایف بی آر
Aug 30, 2019