بھارتی سکیورٹی فورسز پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں حکومت کے خطے کی خودمختاری ختم کرنے کے فیصلے کے تناظر میں ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے غیرمعمولی پابندیوں نے کشمیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
خطے میں مزید ہزاروں فوجی اہلکار تعینات کئے گئے اور سیاسی رہنماؤں، تاجروں اور کارکنوں سمیت تقریباً تین ہزار افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔ بہت سے قیدیوں کو ریاست سے باہر کی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔