عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بات جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ Kang kyung-wha سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے گھروں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن