گوجرانوالہ/ گجرات (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کے گریڈ 18کے افسر کو 25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم زبیر قادر شہری ارشد اور ساتھی ٹھیکیدار سے ٹھیکوں کے بلز پاس کرنے کیلئے 3فیصد کمیشن طلب کر رہا تھا۔