اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ایکنک کے اجلاس میں579بلین روپے کی لاگت کے حامل متعدد منصوبے منظور کرلئے ،آبی گذر گاہوں کی بہتری کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ،یہ چاروں صوبوں کے لئے ہیں،اس کے مرحلہ دو پر 154.5ارب روپے لاگت آئے گی ،اس سے76ہزار 359واٹر یوزز ایسوسی ایشنز کی کارکردگی کی بہتر بنانے کے علاوہ 59ہزار427آبی گذر گاہوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا ،16ہزار 932 واٹر تینک بنائے جائیں گے ،پانی کے استعمال کو موثر کیا جائے گا۔زرعی سیکٹر کی بہتری کے لئے95 ارب کی لاگت کے8 منصوبے منظور کر لئے ،اس میں سے ایک منصوبے کو تعلق گندم کی پیداواریت میں اضافہ کرنا ہے اس پر 30 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے،چاول کی پیدا وار بڑھانے کے منصوبے پر15ارب روپے،گنے کی پیدوار بڑھانے 4.9 ارب روپے،آئل سیڈز کی پیداوار میں اضافہ پر 10.63ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ، کے پی کے میںبارانی علاقوں میں پانی کو محفوط بنانے کے منصوبے پر 14.1 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے،ایکنک نے 10ارب درخت لگانے کے مرحلہ ایک کی منظوری دے دی اس پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی ،گرین پاکستان پروگرام آپ گریڈیشن پروگرام کو بھی منطور کر لیا گیا ،اس پر125.1لاگت آئے گی ،اس کے تحت3.30پودے لگائے جائیں گے جن میں سے10فیصد پھل دار درخت ہوں گے کراچی کے لئے ریڈ لائن بس منصوبہ منظور کر لیا گیا ،اس پر 78.38ارب روپے خرچ ہوں گے،اس کے تحت نمائش سے ملیر ہالٹ تک 24.2 مخصوص سڑک بنائی جائے گی،29 بس سٹیشن بنیں گے ،199بسیں خریدی جائیں گی ،ایکنک نے500کے وی ایچ وی ڈی سی تاجکستان پاکستان ٹر انسمیشن سسٹم کے منصوبے کو منظور کر لیا، ایکنک نے صحت سہولت پروگرام کی بھی منظوری دے دی ،اس کا مقصد2.7ملین خاندانوں کو صحت کی سہولت دینا ہے ،کراچی میں سیوریض سسٹم کو بہتر بنانے کے منصوبے کے مرحلہ ایک کے لئے16.7ارب روپے کی منظوری دے دی ،اجلاس میں سندھ سیکنڈری امپروومنٹ پروگرام کی بھی منظوری دے دی ، اس پر 13.1ارب روپے لاگت آئے گی ، 160 نئے سیکنڈری سکول تعمیر کئے جائیں گے ،2630ٹیچرز کو تربیت دی جائے گی ۔گوادر اور مکران کے الگ تھلگ علاقوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کو منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ،ایکنک نے سی ڈی ڈبلیو پی کے منسوبے منظور کرنے کا اختیار 3ارب روپے سے بڑھا کر 10ارب روپے کر دیا ۔