واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے مل کرکوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں اور یمن میں جاری کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان جاری تنازع کے حل میں سعودی عرب کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔امریکی وزیرخارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی ثالثی کی مساعی کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی حکام سے دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب اورامریکا کی خلیجی خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کی مشترکہ کوششوں پراتفاق
Aug 30, 2019