کوالالمپور(آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی میں ملوث ہے اگر وہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے 2015ئ کے ایٹمی معاہدے کا احترام کرنا ہو گا۔ ملائشیا کے دورے کے دوران دارالحکومت کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف معاشی جنگ شروع کررکھی ہے اور جب تک وہ ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی دہشت گردی ختم نہیں کرتا ہمارے لئے اس کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں ہے۔