امریکہ اقتصادی دہشت گردی میں ملوث‘ مذاکرات کیلئے ایٹمی معاہدے کا احترام کرے: جواد ظریف

Aug 30, 2019

کوالالمپور(آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی میں ملوث ہے اگر وہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے 2015ئ￿ کے ایٹمی معاہدے کا احترام کرنا ہو گا۔ ملائشیا کے دورے کے دوران دارالحکومت کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف معاشی جنگ شروع کررکھی ہے اور جب تک وہ ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی دہشت گردی ختم نہیں کرتا ہمارے لئے اس کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں ہے۔

مزیدخبریں