پاک مصرفوجی تعاون کمیٹی کا بارہواں اجلاس،علاقائی استحکام سے متعلق آگاہ کیا

اسلام آباد/ سٹاف رپورٹر/پاک مصرفوجی تعاون کمیٹی کا بارہواں اجلاس ،وزارت دفاع میں 27-29 اگست ، 2019 کومنعقد ہوا تھا۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق اور مصر کی جانب سے میجر جنرل تارک سعد ظغول عبد المجید ، سی ۔این ۔سی کے معاون ، وزارت دفاع اور فوجی پیداوار نے قیادت کی۔ ملاقات کے دوران ، پاکستان نیباہمی دلچسپی کے امور پر واضح اور آزادانہ بات چیت کے علاوہ علاقائی استحکام سے متعلق مصری وفد کو آگاہ کیا گیا۔ فریقیننے دوطرفہ دفاعی تعاون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دفاعی پیداوار ، فوجی تربیت اور مشقوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن