اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ بی جے پی بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششوں پر گامزن ہے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عامر محمود کیانی نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کا سیکولر تشخص اور جمہوری چہرہ مسخ کرکے اور کشمیر پر جبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو للکارا ہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادیں بھارت کو کشمیر پر یکطرفہ فیصلے کی اجازت نہیں دیتیں۔ہندوتوا کے پیروکار ہندوستان میں موجود مذہبی اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیںانہوں نے واضح کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انسانی و مذہبی حقوق کی عالمی تنظیمیں سفاک مودی سرکار کیخلاف میدان میں نکلیںتحریک انصاف وزیراعظم کی قیادت میں اہل کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے لڑے گی۔
مودی سرکار نے کشمیر پر قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری کو للکارا ہے،عامرکیانی
Aug 30, 2019