بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کے خاتمے کے حکومت کے فیصلے کے تناظر میں مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
بی بی سی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ متعدد قصبوں کے رہائشیوں نے بتایا کہ ان کو لاٹھیوں اور تاروں کے ساتھ مارا گیا اور بجلی کے جھٹکے دیئے گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دفعہ370 ختم کرنے کے پانچ اگست کے فیصلے نے غیر ضروری پابندیوں کے ذریعہ کشمیر کو مفلوج کر دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں اضافی فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں اور سیاسی رہنمائوں' کاروباری حضرات اور کارکنان سمیت تقریباً تین ہزار افرادکو زیر حراست رکھنے کی اطلاعات ہیں۔