مقبوضہ کشمیر میں حریت کارکنوں نے جموں وکشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے والے بھارتی حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ حل طلب تنازعہ کشمیر کے باعث جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ کا سخت خطرہ لاحق ہے ۔ حریت کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کیے جانے والے پوسٹروں اور پمفلٹوں کے ذریعے کہا کہ ایٹمی جنگ کے باعث لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے پر ایٹم بم سمیت کوئی بھی آپشن استعمال کرنے سے ہرگز نہیں ہچکچائے گا۔ حریت کارکنوں نے لوگوں سے کہا کہ و ہ کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی منصوبے کے خلاف سڑکوں پر آکر مظاہرے کریں۔
حریت کارکنوں کا بھارتی عزائم کو شکست دینے کیلئے مظاہروں پرزور
Aug 30, 2019 | 23:19