لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ہونیوالی تذکرہ شہدائے اسلام و اہل بیت کانفرنس میں کہاگیا ہے کہ شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو رواداری، اخوت اور اتحاد ،صبرو ایثار کا درس دیتی ہیں حضرت حسن ؓاور حضرت حسین ؓاور دیگر صحابہ کرام کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آج کردار حسینؓ کو عام کر نے کی ضرورت ہے۔ علماء اور ذاکرین امت میں اتحاد اور امن وامان کے قیام کے لیے رہبری کریں۔جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، مولانا نعیم الدین ،مولانا مفتی عبد الحفیظ ،مولانا مفتی عقیل ،مفتی عزیز الرحمن ،قاری امجد سعید رحیمی، محمد افضل خان،حاجی عرفان شجاع بٹ ،حافظ غضنفر عزیز ،حافظ عبد الواجد خان،مولانا بشیر یوسف زائی ،قاری عمران رحیمی ،قاری زکریا،حا فظ منظور الحسن ،مفتی سیف اللہ،مولانا عبد الودود شاہد،قاری شبیر احمد عثمانی ،حا فظ نصیر احمد احرار ،صاحبزادہ حافظ فہیم الدین نے اپنے خطابات میں کہاکہ واقعہ کربلااور صحابہ کرام کا کردار ہمیںمسلسل جدوجہد کر نے کا درس دیتی ہے۔