لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اتحاد ووحدت قومی فریضہ ہے۔ سید الشہدا حضرت امام حسین ؑکی شہادت پیغام ابدی اورمجالس عزا تبلیغی مراکز ہیں۔صرف قرآن و حدیث اور فرامین معصومین کی روشنی میں علما، خطبا اور ذاکرین ذکر حسین کریں۔ حافظ ریاض نجفی نے ملکی قوانین کے احترام اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ پیغمبر اکر م ؐ نے اپنی زندگی میں کسی کی دل آزاری نہیں کی، امیرالمومنین حضرت علی ؑنے اپنے قاتل کو شربت پلایا تو ہمیں بھی دوسرے مسالک اور مذاہب کے مقدسات کا احترام کرنا چاہیے۔
اتحاد ووحدت قومی فریضہ ہے:صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
Aug 30, 2020