لاہور(نیوزرپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے 10محرم الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ نے حق و صداقت کی سر بلندی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں ہونے والے حق و باطل کے معرکے میں تعداد کو نہیں اصولی اور اسلامی موقف کو اصل اہمیت حاصل تھی۔باطل کے سامنے کسی خوف و خطر کے بغیر ڈٹ جانا ہی اسلام کی اصل تعلیمات ہیں۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواسہ رسول نے72جاں نثاروں کے ہمراہ تاریخ انسانی کو زندہ رہنے کا جو درس دیا ہم سب کو اْن قربانیوں کے پیچھے کارفرما اصل پیغام پر چلنے کا عہد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا اور حق بات پر قائم رہنا حسینیت ہے۔عبدالعلیم خان نے اپیل کی کہ عاشورہ کے موقع پر ہم سب کو ملک و قوم کی سلامتی اور باہمی اتحادکا عہد کرنا چاہیے ۔