نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی فضائیہ میں5 لڑاکا طیارے ’’رافیل‘‘ باضابطہ طور پر10 ستمبر کوشامل کئے جائیں گے۔ فرانس سے خریدے گئے ان طیاروں کی پہلی کھیپ گزشتہ ماہ ہی ہندوستان آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان پانچ لڑاکا طیاروں کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے کی موجو د گی میں ہریانہ کے انبالہ میں ائیر فورس سٹیشن میں ایک تقریب میں فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔