جدہ(اے پی پی) امریکہ سے ماسٹرز کی ڈگری ہولڈر سعودی خاتون نے پرسوں اور جوتوں کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ جدہ میں نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں دوران تعلیم مجھے پتہ چلا کہ جوتوں اور اعلی درجے کے پرس میں خرابی کی مرمت اچھے سے ہوجاتی ہے۔ بعض خواتین سمجھتی ہیں کہ اب ان کا پرس استعمال کے قابل نہیں رہا اور وہ قیمتی پرس کو کچرے کے حوالے کردیتی ہیں۔ یہی سوچ برانڈ جوتوں کے بارے میں بھی ہوتی ہے۔ سعودی عرب واپس آنے کے بعد میں نے یہ کام شروع کردیا کیونکہ میرے علم کے مطابق مجھ سے پہلے کبھی کسی نے یہ کام نہیں کیا تھا۔
سعودی عرب، امریکہ سے تعلیم یافتہ خاتون نے ’موچی‘ کی دکان کھول لی
Aug 30, 2020