تصادم نقصان دہ ہوگا، امریکہ اختلافات پر قابو پاکر تعاون کو فروغ دے: چین

بیجنگ (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیاولی جیان نے کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین امریکہ تعلقات کو استدلالی و معروضی نقطہِ نظر سے دیکھے۔ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا امریکہ کو چین کے ساتھ اختلافات پر قابو پاتے ہوئے تعاون کو فروغ دینا چاہئے تاکہ چین امریکہ تعلقات ہم آہنگی ، تعاون اور استحکام پر مبنی راہ پر گامزن ہوسکیں۔ جیاو لی جیان نے کہاکہ امریکہ کے لیے چین کی پالیسی مستقل اور واضح ہے۔ چین امریکہ تعاون سے دونوں مستفید ہوں گے جب کہ تصادم دونوں کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ چین امریکہ کے ساتھ ایسے تعلقات کا خواہش مند ہے جو عدم تنازعات ،عدم محاذ آرائی ، باہمی احترام ، تعاون اور جیت پر مبنی ہوں، اس کے ساتھ ساتھ چین اپنے اقتدار اعلیٰ ، قومی سلامتی اور ترقی کے مفادات کی بھی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن