سعودی عرب: تفریحی مقامات پر ’’شیشہ‘‘ اور ’’بار بی کیو‘‘ پر پابندی عائد

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے شہر الخبر  کے چیئرمین انجینیئر سلطان الزایدی نے کہا ہے کہ عوامی تفریحی مقامات میں شیشہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ہزار ریال جرمانہ کیاجائے گا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے  مطابق  یہ بات چیئرمین الزایدی نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی ہے۔کہ بلدیاتی کونسل کی جانب سے پارکوں، کورنیش اور سیر گاہوں میں باربی کیوکرنے اور شیشہ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی سرکاری املاک کے تحفظ اور صحت و سلامتی کی خاطر لگائی گئی ہے۔ بلدیاتی کونسل کے اہلکاروں کوپابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی نظام کو مستحکم کیا گیاہے۔الزایدی نیمزید کہاکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  پابندی کااحترام کریں اور پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف 940 پر رپورٹ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...