امریکی سائنسدانوں کا سور کے دماغ میں چپ نصب کرنے کا کامیاب تجربہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سائنسدانوں نے سور کے دماغ میں کامیابی سے کمپیوٹر چپ نصب کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی اس کامیابی سے انسانی دماغ میں مصنوعی ذہانت شامل کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ گرٹروڈ نامی سور کے دماغ میں کمپیوٹر چپ دو ماہ قبل نصب کی گئی تھی۔ اور اس سے انسانوں کو لاحق ہونے والی الزائمر، ڈیمینشیا اور ریڑھ کی ہڈی کے زخم جیسی بیماریوں کے اسی طریقہ سے علاج کی راہ ہموار ہو گی اور بعد میں اسی طریقہ کار کے مطابق انسانی دماغ میں مصنوعی ذہانت کا اضافہ کیا جا سکے گا۔نیورا لنک اس طریق کار کے مطابق ایسے وائرلیس برین کمپیوٹر انٹرفیسز انسانی دماغ میں نصب کرنا چاہتی ہے جن میں ہزاروں الیکٹروڈ شامل ہیں۔ ایلن مسک نے اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کر کے یادداشت کھوجانے، قوت سماعت کھو جانے، ڈپریشن اور بے خوابی جسے مسائل کو حل کیا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن