ریو ڈی جنیرو (شِنہوا)برازیل کی سپریم کورٹ آف جسٹس (ایس ٹی جے) نے مبینہ بدعنوانی کی اطلاعات کے بعد ریو ڈی جنیرو کے گورنر ولسن وٹزیل کو عہدے سے معطل کردیا ہے۔ایس ٹی جے کے اعلان کے مطابق وٹزیل اور آٹھ افراد پر بدعنوانی اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، دیگر افراد میں وٹزیل کی اہلیہ ، ہیلینا وٹزیل ، اور سابقہ صدارتی امیدوار اور سوشل کرسچن پارٹی (پی ایس سی)کی موجودہ قومی صدر پاسٹر ایورالڈو پریرا شامل ہیں۔اٹارنی جنرل کے دفترکے مطابق وٹزیل اور آٹھ دیگر ملزموں نے کوویڈ19-کی وبا کے خلاف مختص فنڈز کو غبن کرنے کے لئے مبینہ منصوبہ تشکیل دیا تھا۔مئی میں ، ویزٹیل اور اس کی اہلیہ سے پولیس نے فیلڈ ہسپتالوں کی تعمیر کے جعلی معاہدوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں ایک سابق وفاقی نائب اور وٹزیل کے قریبی تاجر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مبینہ بدعنوانی ،ریو ڈی جنیرو کے گورنر معطل
Aug 30, 2020