پی ٹی آئی کارکنان کو اولیت کی بنیاد پرگیس کنکشن کی فراہمی ناانصافی ہے، افضال عباسی

بھارہ کہو (نامہ نگار)یونین کونسل پھلگراں میں فراہمی گیس کے بوگس افتتاح کے بعد مقامی افراد کو مساویانہ انداز میں کنکشنز کی فراہمی کے بجائے پی ٹی آئی کارکنان کو اولیت کی بنیاد پرکنکشن کی فراہمی مقامی آبادی کیساتھ ظلم ہے۔ علی نواز اعوان کی جانب سے جی ایم سوئی گیس کو مقامی آبادی کو نظر انداز کرکے کارکنوں کو پہلے کنکشنز کی فراہمی کی ہدایت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ یونین کونسل نمبر 6کے وائس چیئرمین اور مسلم لیگی رہنما راجہ محمد افضال عباسی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی ایم این اے اور وزیر اعظم کے مشیر علی نواز اعوان نے یونین کونسل پھلگراں میں گیس کے کنکشنز کے حوالے سے جی ایم محکمہ گیس کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ پہلے پی ٹی آئی کارکنان کو گیس کے کنکشنز یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن