جہلم سے راولپنڈی پسنجر ٹرین چلائی جائے، تاجر برادری 

Aug 30, 2020

 جہلم(نامہ نگار )جہلم سے راولپنڈی پسنجر ٹرین چلائی جائے تاکہ تاجر اور شہری ریلوے سہولیات سے مستفید ہو سکیں ، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لیے سفری سہولیات فراہم کرے ،ضلعی ہیڈ کوارٹر سے راولپنڈی تک پسنجر ٹرین چلانے سے ریلوے کے ریونیو میں لاکھوں کروڑوں کا اضافہ ہو سکتا ہے ، اس حوالے سے تاجروں اور شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم سے راولپنڈی پیسنجر ٹرین کی سہولت سے کارروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین اور عام شہری بھی ریلوے کی اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے ، وفاقی وزیر ریلوے کو چاہیے کہ جہلم سے راولپنڈی کے لئے پیسنجر ٹرین کا آغاذ کریں، پیسنجر ٹرین دن میں 4/6 دفعہ راولپنڈی سے جہلم اور جہلم سے راولپنڈی چکر لگائے تاکہ کارروباری ، سرکاری ملازمین اور عام شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں اس ریلوے سروس محکمہ ریلوے کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا ریونیو بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔ 

مزیدخبریں