ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاواہ سرکل کے علاقہ میںاسلحہ کی نوک پرچوری،ڈکیتی اور،رہزنی کی وارداتوںمیںہونیوالے اچانک اضافہ سے علا قہ بھرکے عوام میںبالخصوص تاجروںمیںخوف وہرا س کی لہردوڑگئی ہے،گذشتہ ہفتہ کے دوران نامعلوم مسلح موٹرسائیکل بردارجتھے واہ کینٹ اورٹیکسلاکے علاقوںمیںڈکیتی کی متعددوارداتیںکرچکے ہیں،گز شتہ رات بھی سرشام جی ٹی روڈپرٹیکسلاسے واہ کینٹ کی طرف جانے والی سوزوکی کیری گاڑی میںایک پرائیویٹ موبائل فون فرنچائزکے منیجر25لاکھ کی رقم لے کرجارہے تھے کہ اچانک دونامعلوم مسلح موٹر سا ئیکل سواربردارجتھے نے انکی گاڑی کوگھیرے میں لے لیااوراسلحہ کی نوک پرکہاکہ جان کی امان چا ہتے ہو،تورقم والالفافہ ہمارے حوالے کردو،سوزوکی گا ڑ ی کی اگلی نشست پرموجودمالک منیجرنے رقم کالفافہ انکے حوالے کردیا،نامعلوم مسلح ڈاکوموٹرسا ئیکلو ںپردندناتے ہوئے فرارہوگئے،مدعی کی درخو ا ست پررپورٹ درج کرلی گئی ہے،اورسی پی او راو لپنڈ ی نے متذکرہ واردات کاسراغ لگانے کیلئے تھا نہ صدرواہ کے ایس ایچ او چوہدری محمدرفیق آف چکوا ل کی خصوصی ڈیوٹی لگادی،کہ وہ اس واردات کا جلدازجلدسراغ لگائیں،سی پی او راولپنڈی نے ٹیکسلاواہ سرکل پولیس کے حکام کونامعلوم مسلح ڈا کو ںاوربالخصوص موٹرسائیکل بردارجتھہ گروپ کی سر گرمیوںکاقلع قمع کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
ٹیکسلا،اسلحہ کی نوک پرچوری،ڈکیتی،رہزنی کا سلسلہ جا ری
Aug 30, 2020