رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)پنجا ب میں وزراء پر صوابدیدی فنڈز کے استعمال پر پابندی عائدکردی گئی، وزیرا علیٰ کی منظوری سے غیر ملکی دوروں کی اجازت ہوگی۔اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جار ی کردیا۔ محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری خرچ پر بیرون ممالک دوروں اور علاج پر پابند ی عائد کر دی گئی، نئی گاڑیوں اور ائیر کنڈیشنرز کی خریداری،صوبائی وزراکے گھروں کی تزئین و آرائش پر بھی پابندی، ایمبولینس،تعلیمی اداروں کیلئے بسیں، کوسٹرز،موٹر سائیکل، واٹر باوزرز اور فلڈ ریلیف وہیکل کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔عارضی ملازمین کی بھرتی،اپ گریڈیشن بھی نہیں ہو سکے گی، فائیو سٹار ہوٹلز میں سیمینار اور ورکشاپ پر پابندی،منصوبوں کی تشہیر کیلئے الگ فنڈز نہیں رکھے جائیں گے ،پالیسی کا اطلاق تمام سرکاری محکموں، لاہور ہائیکورٹ، لوکل گورنمنٹ پر ہو گا، پبلک سیکٹر کمپنیز، اتھارٹیز، خود مختار ادارے ، اٹیچ ڈیپارٹمنٹس اور سپیشل انسٹیٹیوشن پر پالیسی لاگو ہو گی سرکاری فنڈز کے کمرشل بنکوں میں رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
پنجا ب میں وزراء پر صوابدیدی فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد
Aug 30, 2020