مرکزی نوعیت کی گزرگاہوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے‘ محمد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ شرقی کی جانب سے عاشورہ محرم کے جلوس کے روٹس کو کلئیر کرنے کے امور تیزی سے مکمل کر لئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی شاہ نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، سپریٹینڈنگ انجنئیرز سید اظہر حسین شاہ، مبین شیخ کے ہمراہ نیپا، یونیورسٹی روڈ و دیگر مرکزی جلوس کی جگہوں کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں روٹس کو کلئیر کروانے کے ساتھ موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ برسات کی پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل ازوقت ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر انتظامات مکمل رکھیں،جلوس میں عزاداران کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہیئں، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے انتظامات کے معائنے کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ عاشورہ کے دن برسات کی بھی پیشن گوئی ہے لہذا ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سپریٹینڈنگ انجنئیر بی اینڈ آر سید اظہر حسین شاہ اور سپریٹینڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ نے انہیں عاشورہ محرم کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی  تیز برسات کے بعد اور محرم الحرام کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کئے گئے ہیں مزید بہتری لانے کیلئے ہم اور ہمارے افسران آن روڈ ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکسئین ایم اینڈای امتیاز بھٹو، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرراشد فیاض ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن