میرپورخاص(نامہ نگار ) ڈویزنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میرپوخاص شہرسے بارش کا پانی 95 فیصد نکالا جا چکاہے اس امر کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانھیوں نے بارش کے وجہ سے پیدا ہونے والی موجو دہ صورتحال کے حوالے سے آ گاہی دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت کچھ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے جس کو جلد نکالا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مزید امکانی برسات ہونے کی صورت میں تیاریاں مکمل ہیں اس وقت میرپورخاص شہر میں میونسپل کامیٹی، پبلک ھیلتھ ، ایل بی او ڈی کا عملہ اپنا کام سر انجام دے رہا ہے کمشنر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی متعلقہ عملے کو چھٹی کی ہر گز اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کے اس وقت میرپور خاص شہر میں پندرہ ڈرینیج ڈسپوزل مشینیں بارش اور ڈرینیج کا پانی نکال رہی ہیں جوکہ پبلک ہیلتھ سنبھال رہا ہے اس کے علاہ شہر ک مختلف علائقوں میں لگائی گئی آٹھ ڈی واٹڑنگ مشینین ضرورت والی جگہوں سے پانی نکالنے میں مصروف عمل ہیںجو کے میونسپل کا عملہ سنبھال رہا ہے۔ پبلک ہیلتھ میونسپل کا عملہ بارشوں کے بعد مسلسل اپنا کام بہ خوبی سرانجام دے رہے ہیں انتظامیہ مکمل تعاون کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کے ریلوے انڈر بائے پاس ، پوسٹ آفیس چوک ، بلدیہ چوک ، ریلوے اسٹیشن، مدینہ مسجد ، پٹھان پاڑا سمیت شہر کے مختلف علائقوں سے پانی نکالا جا چکا ہے نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کی کو ششیں کی جارہی ہے میرپورخاص شہر کی صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے نشیبی علائقوں کا پانی جلد نکالا جائے گا۔ ضرورت کی صورت میں عوام کی ہر ممکن مدد کی جا ئے گی ۔