بیجنگ (اے پی پی) چین میں تیار کردہ کرونا وائرس کی چار مختلف ویکسینز انسانوں پر تجربات کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے بعض ویکسینز کے انسانوںپر تجربات کا تیسرا مرحلہ آئندہ ستمبر کے اوائل میں مکمل ہو جائے گا جبکہ اس مرحلہ کے حوالے سے ڈیٹا آئندہ نومبر میں متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے میں یہ ویکسینز ہزاروں افراد کی دی جا رہی ہیں تاکہ انسانوں کے لئے ان کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔