ملتان (سماجی رپورٹر) قدیمی تعزیے استاد اور شاگرد کو عوام کے لئے زیارت کے لئے رکھ دیا گیا ہے۔ استاد اور شاگرد کا تعزیہ عاشورہ محرم کے موقع پر حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے یہ دونوں تعزیے جہاں اپنی اہمیت کے حامل ہیں ان کی زیارت کے لئے ملک بھر سے لوگ آتے ہیں استاد کے تعزیہ ایک قدیمی ترین ہے جس کی 7 منزلیں ہیں اور چنیوٹ کے کاریگروں نے اپنی محنت سے اپنے ہاتھوں سے اپنے فن کا جامد جگایا۔ اس کا وزن تقریباً 50 من ہے جیسے 50 سے زائد لوگ اٹھاتے ہیں ایسے چنیوٹ کے ماہر استاد پیر بخش نے بڑی نفاست اور مہارت سے بنایا جبکہ شاگرد کا تعزیہ استاد کے تعزیے کی طرف خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس کا وزن تقریباً 100 من کے قریب ہے جسے 100 سے زائد لوگ اٹھاتے ہیں اسے ہاتھوں سے بنانے کی بجائے مشینوں کے ذریعے بنایا گیا صدیاں گزرجانے کے باوجود آج بھی استاد اور شاگرد کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے اسی لئے استاد کا تعزیہ آگے ہوتا ہے جبکہ شاگرد کا تعزیہ اس کے پیچھے ہوتا ہے۔
استاد شاگرد کے تاریخی تعزیئے تیار زیارت کیلئے رکھ دیئے گئے
Aug 30, 2020