بہاولپور(بیورو رپورٹ)چیف ایگزیکٹیو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ مہنگائی میں معمولی کمی خوش آئند ہے لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے فی لیٹر کا مجوزہ اضافہ انتہائی تشویشناک اور مہنگائی کے مارے عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔حکمرانوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں۔ وہ صرف عوام کی جیبوں پر نظر رکھتے ہیں اور ناروا ٹیکسوں کے ذریعے انہیں لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ حکومت میں شامل مافیاز عوام سے لوٹی گئی رقوم سرکاری خزانے کی بجاے اپنی تجوریوں میں منتقل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔