ٹبہ سلطان پور( نامہ نگار) ٹبہ سلطان پور میں کریم نکلا دودھ مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کیمیکل ملے دودھ کے استعمال سے لوگ پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ فوڈ کا عملہ چمک کے کمال پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ا ہلیان علاقہ نے ڈی سی وہاڑی سے ناقص دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے والے زر پرستوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ٹبہ سلطان پور : کیمکل ملے دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ٗ حکام سے کارروائی کا مطالبہ
Aug 30, 2020