ملتان (سماجی رپورٹر)حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کی یاد میں حافظ معین خالد کی رہائش گاہ پر ایک محفل مذاکرہ منعقد ہوئی جس کی صدارت ناصر میاں نے کی محفل مذاکرہ سے حافظ معین خالد‘ زاہد بلال قریشی ‘فیسر حمید رضا صدیقی شیخ طارق رشید مخدوم سید اکمل ہاشمی مفتی عبدالقوی اشرف قریشی محمد علی واسطی شیخ صلاح الدین عمر ملک یوسف ملک عمران یوسف ملک عبدالرحیم پروفیسر عبدالماجد ٹو ڈاکٹر مصطفی کھوکھر احمد مدنی حامد علی معین ڈاکٹر محمد علی پیر عبدالقیوم قریشی شرافت علی مرزا نے خطاب کیا اس موقع پر قاری ناصر میاں نے کہا کہ کہ شہدائے کربلا نے نواسہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں ظلم و جبر اور لادینیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی بدولت اسلام آج بھی زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ تاریخ اسلام میں حضرت امام حسین رضی اللہ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ حافظ معین خالد نے کہا کہ کرئہ ارض پر آج بھی مختلف قوتیں مختلف ناموں سے یزیدیت کا کردار ادا کر رہی ہیں ہمیں چاہئے کہ ان قوتوں کا مردانہ وار مقابلہ کریں۔ مفتی عبدالقوی نے کہا کہ سیدنا امام حسینؓ انسانیت کے امام ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا حسین سب کے ہیں۔ زاہد بلال قریشی نے کہا کہ حضرت امام حسین ایک مسلک کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام ہیں۔
شہداء کربلا نے ظلم و جبر اور لادینیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا: قاری ناصر میاں
Aug 30, 2020