مانچسٹر: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ثاقب محمود کو چھکا لگا کر ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ ٹی 20 میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، شعیب ملک 2309 رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ عمر اکمل 1600 سے زائد رنز بنا کر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔