دبئی (آئی ا ین پی ) متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھول دیئے، ڈبلیو ایچ او کی تصدیق شدہ کرونا ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو سیاحتی ویزے مل سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاح عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین لینے پر ہی ویزے لینے کے اہل ہوں گے۔ تمام ممالک کے سیاحوں کو ویزوں کا اجرا 30 اگست سے کیا جائے گا، ائیر پورٹ پر آنے والوں کا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی ہو گا۔
متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھول دیئے، کرونا ویکسین لازمی قرار
Aug 30, 2021