ٹرین تلے آکر بھارتی فوجی ہلاک ، سو پور میں دھماکہ سے تھر تھلی 

Aug 30, 2021

سری نگر (این این آئی، اے پی پی) بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورس کا ایک اہلکار سری نگر میں ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا۔ شمالی کشمیر کے علاقے سوپور میں دریائے جہلم سے ایک شخص کی نعش برآمد کی گئی ہے۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام تحریک آزادی کشمیر کو اپنی منزل مقصود تک لے جانے اور بھارتی تسلط سے مکمل آزادی کے حصول تک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔  غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرنکوٹ کے علاقے گونتھل میںجموں و کشمیر پیر پنجال پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین فاؤنڈیشن محمد حنیف کالس نے کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری نسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف کالس نے کہا کہ بھارتی حکام سرکاری زمین کا بہانہ بنا کر محکمہ مال کے ذریعے غریب لوگوں کو ان کی زمینوں سے بیدخل کررہے ہیں۔ سوپور بازار میں پراسرار دھماکے سے بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

مزیدخبریں