روسی رائفلز کا حصول: بھارت نے خطے کی سلامتی داؤ پر لگا دی

Aug 30, 2021

نئی دہلی (کے ایم ایس) بھارتی فضائیہ نے روس سے ہنگامی بنیادوں پر70ہزار 103 AK-  ایسالٹ رائفلیںحاصل کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط سے خطے کی سلامتی کو نئے خطرات درپیش ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ایئر فورس کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد نئی103-AK رائفلوںکی ضرورت ہے جو اگلے چند مہینوں میں مہیا ہونے کی توقع ہے۔ اس اضافے سے عسکریت پسندوں کے حملوں سے نمٹنے میں اس کے استعداد کار کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔ روس سے ہنگامی بنیادوں پر 70ہزار 103 AK- ایسالٹ رائفلیںخریدنے کے لئے گزشتہ ہفتے تقریباً 300 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ سرکاری حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ رائفل پہلے انڈیا کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر جیسے جنگ زدہ علاقوں اور حساس فضائی اڈوں پر تعینات فوجیوں کو فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں