کارکردگی عوامی حالات سے ظاہر‘ حکومت کب تک جھوٹ پر چلے گی: کائرہ

Aug 30, 2021

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کی پریس کانفرنسیں جھوٹ کے پلندے ہیں۔ حکومت صرف ایک اور بڑا جھوٹ بولنے کے سہارے کب تک چلے گی۔ کارکردگی عوام کے حالات سے ظاہر ہوتی ہے۔ انکی تو  روزانہ چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام 600اور 1100ارب کے پیکج کی راہ تک رہے ہیں، وزیر اعظم کب کرم فرمائی کرینگے۔ پنجاب،کے پی کے اور مرکز کے ترقیاتی بجٹ کم ہو گئے ہیں، ترقیاتی کام کہاں ہو رہے ہیں۔ فواد چودھری کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں انہیں سندھ کے ترقیاتی کام دکھاتے ہیں۔ ہر سال حکومتوں کا آ ڈٹ ہوتا ہے اور وہی محکمہ تمام حکومتوں کا آ ڈٹ کرتا ہے۔ چیلنج کرتے ہیں کہ ہماری رپورٹس کے کسی حصے پر اعتراض کر کے دکھائیں۔ ہم نے دو، تین، چار اور پانچ سالہ رپورٹس جاری کیں تھیں۔ پانی کی تقسیم کے ٹیلی میٹری سسٹم پر حکومتی وزراء کو کھلے مباحثے کی دعوت ہے۔

مزیدخبریں