جڑانوالہ: نجی ہیلتھ سنٹر عملہ  کی غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) کھرڑیانوالہ کے نجی ہیلتھ سنٹر میں عملہ کی غفلت سے زچہ بچہ زندگی کے بازی ہار گئے۔ آپریشن کے دوران خون زیادہ بہہ جانے سے متبادل خون لگایا گیا جو فوری ری ایکشن کر گیا جس سے زچہ بچہ دونوں کی حالت غیر ہوگئی۔ ہسپتال کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔ محنت کش کی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اے سی جڑانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 72ر۔ب کا رہائشی محنت کش محمد نوید اپنی اہلیہ فرزانہ بی بی کو لے کر علاقہ کے مقامی میڈیکل سنٹر واقع ریسکیو 1122آفس کھرڑیانوالہ روڈ پر آیا۔ عملہ نے ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں آپریشن تجویز کر دیا۔ اہلیہ کی طبیعت زیادہ بگڑنے پر اس کا فوری آپریشن شروع کر دیا۔ دوران زچگی زیادہ خون بہہ جانے سے فور ی طور پر متبادل خون کا انتظام کیا گیا۔ جس کے لگاتے ہی مریضہ اور اس کے بچے کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ متوفیہ کے ورثاء نے ہسپتال ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے خلاف اے سی جڑانوالہ محمد زبیر سے فوری طور پر ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...