حافظ آباد: مقدس اوراق کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج‘ ریلوے ٹریک پر دھرنا‘ ٹرینیں گھنٹوں رکی رہیں

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے پارک روڈ پر واقع ایک نجی سکول کے باہر مقدس اوراق کی بے حرمتی کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ٹھٹھہ کھوکھراں کے ریلوے پھاٹک کو بند کرکے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے دیا اور بعدازا ں مظاہرین نے شہر کے پھاٹک کو بھی بند کردیا۔ جس کے باعث راوالپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کئی گھنٹوں تک حافظ آباد ریلوے سٹیشن پر رکی رہیں اور ان گاڑیوں میں سوار سینکڑوں مسافر شدید گرمی وحبس میں پلیٹ فارم پر خوار ہوتے رہے۔ دوسری جانب مقدس اوراق کی بے حرمتی کے الزام میں سکول کے چوکیدار ، پرنسپل اور سٹاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد چوکیدار محمد نواز کو گرفتارکر لیا گیا۔ جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...