نوول کروناوائرس کے ماخذ امریکی رپورٹ کے اجرا پر نائب وزیرخارجہ ما ڑاشو کا بیان

Aug 30, 2021

بیجنگ(شِنہوا)امریکی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے نوول کروناوائرس کے ماخذ پر جاری ہونے والی رپورٹ پر نائب وزیرخارجہ ما ڑا شو نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے نے نوول کروناوائرس کے ماخذ پر حال ہی میں ایک نام نہاد رپورٹ مرتب کی ہے،یہ ایک جھوٹی رپورٹ ہے جو سیاسی مقاصد کیلئے تیار کی گئی ہے، اس کی کوئی سائنسی بنیاد یا ساکھ نہیں ہے۔ امریکہ نے چین پر بہتان اور حملہ کرنے کا بیان بھی جاری کیا ہے، چین نے اس پر اپنے سخت اعتراض کا اظہار کر تے ہو ئے امریکہ سے اس کی سخت شکایت  کی ہے۔ہم نے متعدد مواقع پر زور دیا ہے کہ نوول کروناوائرس کے ماخذ کا پتہ لگانا سائنس کا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے،اسے مشترکہ تحقیق کے ذریعے دنیا بھر کے سائنسدانوں کو ہی کرنا چاہئے اور کیا جا سکتا ہے تاہم امریکہ سائنس اور حقائق کو نظرانداز کرتا ہے،اس کی بجائے یہ سیاسی جوڑ توڑ اور انٹیلی جنس ادارے  سے ماخذ کا سراغ لگوانے  کیلئے خبطی ہوگیاہے، امریکہ نے کوئی ثبوت فراہم کئے بغیر ہی چین کو بدنام کرنے اوراس پرالزام عائد کرنے کیلئے یکے بعد دیگرے کہانیاں گھڑی ہیں،اس کا مقصد ماخذ کا پتہ لگانے کو چین پر الزام تراشی اور سیاسی وائرس پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ہے، ماخذ کا پتہ لگانے کیلئے انٹیلی جنس ادارے کو مقرر کرنا بذات خود مسئلے کو سیاسی بنانے کا بہترین ثبوت ہے۔امریکہ ماخذ کی تلاش میں چین پر شفاف نہ ہونے اور تعاون نہ کرنے کاالزام عائد کرتا ہے جو سراسر بے معنی  ہے،چین ماخذ کی تلاش میں بین الاقوامی سائنسی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایسے تعاون میں اہم کردار ادا کیاہے،سائنس ، کھلے پن اور شفافیت کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ہم نے ماخذ کی تلاش پر تحقیق کیلئے ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کو 2بار چین مدعو کیاہے، رواں سال کے اوائل میں ڈبلیو ایچ او-چین کی بین الاقوامی اور چینی ماہرین پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے  چین میں 28 روزہ تحقیق کی اور مستند، پیشہ وارانہ اور سائنس پر مبنی نتائج پرمشتمل مشترکہ رپورٹ جاری کی، ماخذ کی تلاش میں یہ بین الاقوامی تعاون کیلئے بہترین بنیاد ہے،ہم ماخذ کی تلاش کیلئے سائنسی بنیادوں پر کوششوں کی حمایت کرتے رہے ہیں اور اس میں فعال انداز میں مصروفیات جاری رکھیں گے، اس نے کہاکہ ہم مسئلے کو سیاسی بنانے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں