بیجنگ(شِنہوا) چین میں آن لائن ادائیگی کی خدمات کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد جون کے آخر تک 87کروڑ20لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اس تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد ملک کی انٹرنیٹ آبادی کے 86.3فیصد کے برابرہے۔اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ چین میں آن لائن خریداروں کی تعداد 81کروڑ20 لاکھ یا کل انٹرنیٹ صارفین کے 80.3فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین میں دیہاتوں تک انٹرنیٹ کی رسائی کو بہتر بنانے میں مسلسل پیش رفت ہو ئی ہے، کیونکہ جون کے آخر تک دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی رسائی 59.2 فیصد تک بڑھ گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لائیو اسٹریمنگ ای کامرس نے دیہی علاقوں میں زرعی پیداوار کی فروخت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔