صدر علوی کا امیر بخش بھٹوسے انکے والد ممتاز علی بھٹوکے انتقال پر اظہار تعزیت

Aug 30, 2021

کراچی( اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اتوار کے ر وزامیر بخش بھٹو کی رہائش گاہ پر گئے اوران کے والدممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی ۔صدرمملکت نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے ممتاز ساستدان ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر دکھ اور سوگوار خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیااوردعا کی کہ اللہ تبارک وتعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے

مزیدخبریں