ْْْْْْْْْْْْْْْْراولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے غیر رسمی سکولوں اور تعلیم بالغاں میں تدریس کیلئے یکساں قومی تعلیمی پالیسی کے تحت نئی کتب کی تیاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جن میں درسی کتب کے علاوہ راہنمائے اساتذہ کا مواد بھی شامل ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار درستی کتب بنانے کیلئے چار روزہ ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ہم پنجاب بھر کے غیر رسمی تعلیمی اداروں اور تعلیم بالغاں کے مراکز میں قومی تعلیمی پالیسی کے تحت یکساں نصاب لاگو کر رہے ہیں، پنجاب میں کم و بیش ایک کروڑ ناخواندہ بچوں کو خواندہ بنانے کی جدوجہد جاری ہے۔یکساں تعلیمی پالیسی کے تحت ان بچوں کو ایک جیسا تعلیمی نصاب دیا جائیگا ۔