15ستمبرکے بعد ویکسین لگوائے بغیرکوئی سفرنہیں کرسکے گا:وزیر ٹرانسپورٹ 

Aug 30, 2021

کراچی(وقائع نگارٌ)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مسافروں کے لیے نئی پابندیاں عائد کر دیں،وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ 15ستمبر کے بعد بغیر کورونا ویکسینیشن پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر پر پابندی ہوگی، مسافر 15ستمبر تک کم ازکم ایک خوراک ضرور لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں سے وابستہ ٹرانسپورٹ میں بھی بغیر ویکسینیشن سفر پر پابندی ہوگی، مذکورہ تاریخ سے قبل مسافر ویکسین لگوا لیں اس ضمن میں صوبائی حکومت نے اعلامیہ بھی کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15ستمبر کے بعد ملازمین کی گاڑیوں میں بھی بغیر ویکسین سفر کی اجازت نہیں ہوگی اعلامیہ کے مطابق 15اکتوبر کے بعد موٹروے پر بھی بغیر کورونا ویکسین سفر پر پابندی لگائی گئی ہے خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بھی ویکسین لگوانے کی پابندی عائد ہے،ویکسین نہ لگوانے والوں کو اندرون ملک سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں