آزاد کشمیر میں شفافیت، میرٹ کو 100 فیصد یقینی بنایا جائیگا ، عبدالقیوم نیازی 

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد القیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں شفافیات اور میرٹ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا کسی کو ایک روپے کی بھی کر پشن کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ‘وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بیرو کار لائے جائیں گے ۔ وہ تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری جنر ل کے کوارڈی نیٹر چوہدری ضیاء اور ڈپٹی کوارڈی نیٹر آسیہ چوہدری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد القیوم خان نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے ماضی کے حکمرانوں کو مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام کر پٹ عناصر کے خلاف اور تحر یک انصاف کیساتھ ہیں انشاء اللہ ہم عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کے مطابق آزاد کشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے اور وہاں کے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آزادی کیلئے دنیا بھر میں انکے سفیر بن کر مقدمہ لڑ رہے ہیں انشاء اللہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیرسے بھارتی مظالم کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا اور آزادی کشمیریوں کا حق ہے جوکوئی بھی ان سے چھین نہیں سکتا ۔

ای پیپر دی نیشن